ملتان: شہریوں کو نئے موٹرسائیکل سستے داموں لے کر دینے کا جھانسہ دے کر فراڈیوں نے قاسم بیلہ کے درجنوں افراد سے 80 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کر لیا۔ ملزموں نے فراڈ بے نقاب ہونے پر دفتر بند کرکے بھکر میں نیا دفتر قائم کرلیا۔ پولیس تھانہ بھکر نے فراڈ کے مقدمہ میں ملزم فیصل کو گرفتار کرلیا جسے بعد ازاں پولیس تھانہ کینٹ ملتان نے ملزم کو بھکر سے گرفتار کرکے ملتان منتقل کیا جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث دوسرے ملزم اسحاق کی سیشن کورٹ نے عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔