میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں میئر کراچی نے بتایا ہے کہ کے ایم سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے ایم سی ملازمین کے لیے 2018ء میں 20فیصد الاؤنس اور 2019ء میں 15 فیصد الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے۔میئر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ بلدیات ناصرشاہ سے کہا ہے کہ وہ سیکریٹری بلدیات سے فوری سمری بھجوائیں گے۔ وسیم اختر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمری پر وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے دستخط ہوتے ہی تنخواہوں میں 15 فیصداضافہ کر دیا جائے گا۔