جنوبی کوریا میں پھنسے ہوئے 132 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ جنوبی کوریا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8873 کے ذریعے جنوبی کوریا کے درالحکومت سیؤل سے 132 مسافر وفاقی درالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے پی کے 8873 کے ذریعے آنے والے مسافروں کی طبی جانچ اور اسکریننگ کی ہے۔ مسافروں کو اسلام آبادکے ہوٹلز میں قائم قرنطینہ مراکز منتقل کر کے ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کےلیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔کورونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں پاکستانی پھنس گئے تھے، جو اب مسلسل کسی نہ کسی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔