تازہ ترین

WEFمیں دپیکا اور شرمین عبید کی ملاقات

WEFمیں-دپیکا-اور-شرمین-عبید-کی-ملاقات

سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے ملاقات کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شرمین نے دپیکا کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دپیکا کو ’ہیرو‘ قرار دے دیا۔شرمین عبید چنائے نے کیپشن میں لکھا کہ ’فنکاروں پر اخلاقی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔‘ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ عالمی اقتصادی فورم پر ان کی دپیکا سے اچھی بات چیت ہوئی۔ https://www.instagram.com/p/B7sNhGiB3a9/?utm_source=ig_web_copy_link انہوں نے دپیکا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ چھپاک ‘ سے متعلق لکھا کہ انہیں امید ہے ’چھپاک‘ نے تکلیف کا سامنا کرنے والی خواتین کی مثبت عکاسی کی ہے۔عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرنے والی دپیکا پڈوکون کو ذہنی صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں کردار ادا کرنے پر  کرسٹل ایوارڈ سے نوازا گیا۔شرمین عبید چنائے سال 2012 میں تیزاب گردی کے موضوع پر بننے والی اپنی دستاویزی فلم ’سیونگ فیس ‘ کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں